مون سون کی آمد کے حوالہ سے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری مکمل کر لیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی

Published on June 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

veh
وہاڑی(یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد کے حوالہ سے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری مکمل کر لیں ضلعی کی تینوں ٹی ایم ایز اپنے تمام آلات آپریشنل کر لیں اور اس بارے میں سرٹیفیکٹ جمع کرائیں یہ بات انہوں نے ڈیزاسسٹر منیجمنٹ کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور ، اے سی بوریوالا احمر سہیل کیفی ، ایکسیئن میپکو سجاد حسین طارق، ٹی ایم او میاں اظہرجاوید،ٹی ایم او رانا نوید،ای ڈی او سی ڈی حسنین شاہد شیرانی ، ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر،ڈی ایف سی محمد اصغر سہو، انچار ایمرجنسی ریسکیو ڈاکٹر فرزند،انچارج سیکیورٹی ثاقب نذیر اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے مون سون میں زیادہ بارشوں اور مون سون کا دورانیہ طویل ہونے کی پیشین گوئی کے بعد ہمیں ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہے ٹی ایم ایز اپنی تحصیلوں میں نشینی علاقوں کا سروے کر لیں اور بارشیں زیادہ ہونے کی صورت میں ان علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ڈی واٹرنگ سیٹ تیار حالت میں رکھیں انہوں نے محکمہ انہار کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھی کی تمام نہروں کے پشتوں کا معائنہ کر لیں جہاں ضرورت ہو وہاں پشتوں کو مضبوط کیا جائے اور بارشیں زیادہ ہونے کی صورت میں نہروں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ان میں پانی کے بہاؤ میں کمی لائی جائے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ضلع میں قائم حفاظتی بندوں کا بھی معائنہ کر لیں اور ضرور ی مقامات پر ان بندوں کومضبوط بنا لیں انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں نصب غیر قانونی بل بورڈ فوری اتروائیں ٹی ایم او وہاڑی نے بتایا کہ وہاڑی میں تمام بل بورڈ غیر قانونی ہیں کچھ مالکان نے حکم امتناعی حاصل کر رکھاہے ڈی سی او نے ہدایت کی کہ اپنے لیگل ایڈوائزر کے ذریعے یہ حکم امتناعی خارج کرائیں اور تمام غیر قانونی بورڈ فوری اتروائیں انہوں نے ٹی ایم اوزکو ہدایت کی کہ وہ اپنے فوکل پرسن مقرر کریں ڈی سی او نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ وہ مون سون کی بارشوں کے دوران کسی مقام پر کرنٹ آنے کی صورت میں فوری بجلی منقطع کرنے کے لیے اقدامات کریں ریسکیو1122کے ضلعی انچارج ڈاکٹر فرزند نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دورا ن ریسکیو آپریشن کے لیے ان کی ٹیم ہمہ وقت تیار ہے اور تمام ضروری آلات درست حالت میں ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme