صحت و صفائی کے نظام میں بہتری عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے عبدالرؤف ڈوگر

Published on June 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

index
ہمارا سٹاف دن رات صحت و صفائی کیلئے کوشاں ہے گندگی نالیوں میں نہ پھینکی جائے ۔بلدیہ چیف
کوٹ رادھاکشن(یواین پی)صحت و صفائی کے نظام میں بہتری لانے کیلئے عوامی تعاون از حد ضروری ہے ورنہ بلدیاتی کار کردگی کبھی بہتر نہیں ہو سکتی ہے ان الفاظ کا اظہار گزشتہ روز بلدیہ چیف عبدالرؤف ڈوگر نے ملاقات میں کہا انہوں نے کہا کہ صحت و صفائی کے حوالے سے ہماری جدو جہد کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا ہے ہمارا سٹاف دن رات کو شا ں رہتا ہے مگر عوامی عدم تعاون کے باعث ہماری کاکردگی پر سوالیہ نشان اُ ٹھتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوام بھی اپنے فرائض سمجھے اور شاپروں میں گندگی بھر کر سڑکوں پر نہ پھینکیں اور نہ ہی نالیوں میں جس گڑ بڑ بند ہو کر اُبلتے ہیں اور سڑکوں پر تعفن پھیلتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم صحت و صفائی کے حوالے سے ہر نوع کی کاوش کو بروئے کار لاتے ہیں اس لیے شہر بھر میں صفائی کا انتظام قدرے بہتر ہو گیا ہے مزید بہتری کیلئے دن رات کوشش جاری ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes