ٹائیفائیڈ کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیئے 15روزہ ٹائیفائیڈ انجکشن لگانے کی مہم کا آغاز

Published on February 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) انڈس ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی ٹائیفائیڈ کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیئے 15روزہ ٹائیفائیڈ انجکشن لگانے کی مہم کا آغاز انڈس ہسپتال کاہنہ میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد جس میں سیکرٹری پالیمانی نذیر احمد چوہان، انڈس ہسپتال کے ایم ایس فیض،ڈی ایچ او نشتر ٹاو¿ن ڈاکٹر محمد غوث، بھی شریک تھے، پارلیمانی سیکرٹری نذیرچوہان تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے نو نہالوں کو صحت کی سہولتات کے لیئے مناسب اقدام کرنا ہماری اولین ترجہی ہے، لاہور میں پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاو¿ کے حفاظتی انجکشن لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو پی ٹی آئی حکومت کا قابل تحسین اقدام ہے،ایم ایس ڈاکٹر فیض نے کہا کہ انڈس ہسپتال انتظامیہ گورنمنٹ کے پروگراموں میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے،ٹائیفا ئیڈ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انجکشن لگانے کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو سکولوں اور گھر گھر جاکر بچوں کو انجکشن لگائیں گی ، تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقل بہتر ہو سکے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes