الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر، ق لیگ نے بھی مک مکا کا خدشہ ظاہر کر دیا

Published on June 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

1
لاہور(یو این پی)متحدہ اپوریشن بکھرنے لگی، پی ٹی آئی کے بعد مسلم لیگ ق نے بھی الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کی کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر مک مکا کا خدشہ ظاہر کر دیا، پرویز الہٰی کہتے ہیں پارلیمانی کمیٹی ابھی سے متازعہ ہو گئی ہے۔ ٹی او آرز پر متحدہ اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر پر تقسیم ہونے لگیں۔ پہلے تحریک انصاف کو مک مکا کا خدشہ تھا، اب پرویز الہٰی نے بھی پارلیمانی کمیٹی کو ماننے سے انکار کر دیا۔ پرویز الہٰی کہتے ہیں مسلم لیگ قائد اعظم، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ کو نظر انداز کیا گیا۔پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی کا تمام عمل آغاز میں ہی متنازعہ ہو گیا، متنازعہ کمیٹی کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے، عوام میں زیر تجویز ممبران کی تشہیر کی جائے اور فیصلہ متفقہ کیا جائے۔مسلم لیگ قائد اعظم سے پہلے تحریک انصاف بھی مک مکا کا خدشہ ظاہر کر کے الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes