عدالتی اجازت کے باوجود بیرون ملک نہیں جانے دیا جا رہا : ایان علی

Published on June 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

04
اسلام آباد(یو این پی) منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل گرل ایان علی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست کے خلاف ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا جس میں ایان علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے کے باوجود انہیں بیرون ملک پرواز سے جانے نہ دیا گیا۔کراچی ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے یہ کہہ کر جانے سے روکا کہ ہم عدالتی حکم کے پابند نہیں۔ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے کوئی خط، آرڈر یا میمو نہ دکھایا گیا۔ایان علی کا شکوہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جب بھی ای سی ایل سے نام نکالا جاتا ہے چند گھنٹوں میں وزارت داخلہ واپس ڈال دیتی ہے۔ وزارت داخلہ ان کے باہر جانے پر بلا وجہ مخل ہے، وزارت داخلہ کی درخواست خارج کی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes