پی ٹی وی اسلام آباد میں عید الفطر پر پیش کئے جانیوالے پروگراموں کی تیاری کا آغاز

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

maza
اسلام آباد ( یواین پی) پاکستان ٹیلی ویژن ہوم عید الفطر کے موقع پر اپنے ناظرین کے لئے رنگا رنگ ،خوبصورت اور معیاری پروگرامز پیش کرے گا ۔ جنرل منیجر پی ٹی وی ہوم ذولفقار احمد نے بتایا کہ اس دفعہ عید الفطر کے موقع پر پی ٹی وی ہوم سے میوزک میلہ،جس میں ملک کے نامور بینڈز اور فنکار شامل ہونگے ،مزاحیہ مشاعرہ(عید زعفران)جس میں معروف شاعر حضرات اپنا کلام پیش کریں گے،بچوں کے لیے پروگرام عید فن فیکٹر پیش کیا جائے گا ۔ ان پروگراموں سے ناظرین کی عیدکی خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔ شعبہ تعلقات عامہ پی ٹی وی ہوم کے مطابق یہ تمام پروگرامز پی ٹی وی گلوبل کی وساطت سے یورپ ، انگلینڈ ،امریکہ میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے ۔ جس سے اُن میں وطن اور اپنوں سے دوری کا احساس کم سے کم ہوگا ۔ یہ تمام پروگرام زیر نگرانی ایگزیکٹو پروگرام منیجر کنول مسعود ہوں گے اور ان کے پروڈیوسرزمیں سہیل اشرف ،کاشف غفور ،شاہد چیمہ،ندیم ملک اورشہاب الدین ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog