باغبانوں کو کورے سے بچاؤ کیلئے پودوں کے تنوں پرچونے اور نیلے تھوتھے کے محلول سے سفیدی کرنے کی ہدایت

Published on January 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نے باغبانوں کو سردی اورکورے سے بچاؤکیلئےپودوں کے تنوں پرچونے اور نیلے تھوتھے کے محلول سے فوری سفیدی کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ باغات میں پودوں کے تنے کے گرد پرانی بوری یاپرالی لپیٹ کر بھی سردی کااثر کم کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں کیڑے اور بیماریاں پھلوں کے پودوں کو کمزور کرتی ہیں اسلئے ان کا بروقت تدارک ضروری ہے تاکہ پودے تندرست و توانا رہیں۔انہوں نے کہاکہ کہر کی متوقع راتوں میں آبپاشی کی جائے کیونکہ اس سے زمین کے درجہ حرارت میں خاطرخواہ کمی نہیں ہوتی اور پودوں کے خلیوں میں پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ باغات میں مختلف جگہوں پر گڑھے کھود کر ان میں پتے، گھاس، پھوس،بھوسہ یا پرالی وغیرہ جلا کر دھواں کرنے سے بھی کورے کے اثر کو کم کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسری میں نازک پودے سخت سردی سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں اسلئے اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو یہ پودے مربھی جاتے ہیں لہٰذا ان کو سرکنڈے یا پرالی سے اچھی طرح ڈھانپنا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog