ڈی سی او علی اکبر بھٹی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ، پارکس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ہنگامی دورہ

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

nm
وہاڑی( یواین پی)ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ، پارکس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ہنگامی دورہ کیاہسپتال کے مختلف وارڈز میں ایئر کنڈیشنرچیک کئے جن میں سے متعدد بند پائے گئے چار میں سے تین جنریٹر درست ایک خراب پایا گیا چار ایمبولینسوں میں سے ایک خراب کھڑی پائی گئی جبکہ صفائی کی صورتحال بھی اطمینان بخش نہ تھی ایم ایس ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو کے مختلف وارڈز میں ایک سو سے زائد ایئر کنڈیشنر ہیں جو تقریبا15سال قبل نصب کئے گئے تھے اب ان میں سے اکثر کے مختلف پرزہ جات غائب ہیں کچھ کمپریسر اور کٹس منگوا کر چند ایئر کنڈیشنر چالو کرائے ہیں لیکن ان کی کارکردگی بھی بہتر نہیں ہوئی 200کے وی اے کا خراب جنریٹر مرمت کرایا جا رہا ہے جس کے بعد ہسپتال میں بجلی جانے کی صورت میں متبادل توانائی کی مکمل سہولت میسر ہو گی ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے بلاتاخیر تمام ایئر کنڈیشنر چالو کرانے، جنریٹر اور ایمبولینس درست کرانے، صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہسپتال میں مختلف وارڈز میں معائنہ کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے بتایا کہ انہیں ادویات ہسپتال کی طرف سے ہی فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کا علاج بھی بہتر طریقہ سے کیا جا رہا ہے البتہ اے سی بند رہنے سے گرمی سے برا حال ہے شہر کے مختلف پارکس کے معائنہ کے دوران متعدد پارکس اجڑے ، جھولے ٹوٹے پائے گئے لیاقت پورہ پارک کے ایک کونے میں جانور بندھے اور لکڑی کا ٹال بنا رکھا تھا ڈی سی او برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جانورپارک سے باہر نکالنے اور ٹال ہٹانے کا حکم دیا اور شہریوں کو تفریحی سہولت کی فراہمی کے لیے تمام پارکس کی حالت کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اسی طرح واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر بروقت تبدیل کرنے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی قبل ازیں سبزی و فروٹ منڈی میں علی الصبح ڈی پی او غازی صلاح الدین کے ہمراہ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی اور دوپہر کے وقت رمضان بازار وہاڑی میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی بھی اس دوران ان کے ہمراہ تھے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy