جھنگ ،ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پر کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر طارق سعید

Published on August 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

mail.google.com
جھنگ(یواین پی ) تفصیلات کے مطا بق ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن پر ریسکیواہلکاروں کی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت ضلعی ایمرجنسی افیسرڈاکٹر طارق سعیدنے کی علاوہ ازیں ریسکیوسیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے کھلی کچہری میں ریسکیو سٹاف اور روزمرہ کی ایمرجنسیز کے دوران آنے والے درپیش مسائل پر بات کی گئی ڈاکٹر طارق سعید نے ریسکیواہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ ایک مقدس شبہ ہے اس کا مقصد خدمت خلق ہے جس میں ہم لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ان کی مدد کرتے ہیں اور ہمارا یہ مشن پوری دیانتداری اور ایمانداری سے جاری رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ ایمبولینس کے سائرن کی اواز سنتے ہی اس کو راستہ دیں تاکہ اپ کی چھوٹی سی قربانی کی وجہ سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes