جڑواں شہروں میں مقیم پردیسیوں کی آبائی گھروں میں عید منانے کیلئے روانگی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا

Published on July 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

04
اسلام آباد (یو این پی) جڑواں شہروں میں مقیم پردیسیوں کی آبائی گھروں میں عید منانے کیلئے روانگی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ چار روزہ سرکاری تعطیلات کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ساتھ ملا کر 6 چھٹیاں آبائی گھروں میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعض دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پیر کی اضافی چھٹی حاصل کر کے پیشگی ہفتہ وار دو تعطیلات بھی ساتھ ملا لی ہیں اور ایسے افراد 9 چھٹیاں منائیں گے۔ نجی اداروں کے ملازمین نے بھی زیادہ سے زیادہ تعطیلات اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کی تیاریاں کر لی ہیں تاکہ عید کی خوشیاں پیاروں سے مل کر مزید دوبالا ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes