گورئمنٹ محمدیہ پرائمری سکول بورے والہ کی کلاس پنجم کی ہونہار طالبہ مصباح اکرم کا اعزاز

Published on October 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

12092243_908872285867306_1678789610_n
بورے والہ (یواین پی)ڈی ایس ڈی لاہور کے زیر اہتمام کلسٹر سنٹر گورئمنٹ ایم سی ہائی سکول بورے والہ میں طلباء کے درمیان اسیسمنٹ مقابلہ منعقد ہوا جس میں بورے والہ کے تمام پرائمری،مڈل اور ہائی سکولز کے بچوں نے شرکت کی اسیسمنٹ مقابلہ میں گورئمنٹ محمدیہ پرائمری سکول بورے والہ کی کلاس پنجم کی ہونہار طالبہ مصباح اکرم نے اول پوزیشن حاصل کی ،طالبہ نے کل 70نمبروں میں سے 68
نمبر حاصل کرکے کلسٹر مقابلہ میں دوسری بار اول پوزیشن حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا اس کامیابی پر کلسٹر سنٹر کے انچارج سینئر ہیڈ ماسٹر رانا محمد سرور،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راناعبدالرحمان ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد انور، ٹی ای محمد عمر فاروق،ڈی ٹی ای ریاض احمد، محمد نوید،محمد ایازنے طالبہ اور گورئمنٹ محمدیہ پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد سعید سروراور اسٹاف ممبران کو دوسری بار یہ اعزاز حاصل کرنے پہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور سکول کی بہترین کارکردگی کو سراہاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme