عمران خان نجی مصروفیات کے پیش نظر کل لندن جائیں گے

Published on July 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

03
لاہور ۔۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نجی مصروفیات کے پیش نظر 9 جولائی کو لندن جائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جولائی پاکستانی سیاست میں اہم ترین دن بنتا جارہا ہے کیونکہ اسی دن 49 روز کے بعد وزیر اعظم نواز شریف لندن سے پاکستان واپس آرہے ہیں جبکہ اسی روز عمران خان ایک ہفتے کیلئے لندن جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج لاہور میں موجود ہیں جس کے بعد جمعہ کو وہ آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے شام سات بجے جلسہ کرنے کیلئے سیالکوٹ جائیں گے اور پھر واپس لاہور آئیں گے اور وہاں سے ہفتہ کے روز لندن کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔عمران خان اپنے دورہ لندن کے دوران وہاں موجود کشمیری کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے حق میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes