وزیراعظم آزاد کشمیر کا عبدالستار ایدھی کی وفات پر اظہار افسوس

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

04
میرپور (یوا ین پی)وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی ہے اور سوگوارخاندان سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عبدالستار ایدھی پاکستان کاایک عظیم اثاثہ تھے اور غریب لوگوں کے دکھوں کے مداوا تھے ان جیسے انسان صدیوں بعد کسی ملک اورمعاشرے میں پیداہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات پرزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عبدالستا ر ایدھی نے دکھی انسانیت کی خدمت کا جوبیڑااٹھائے رکھاتھا اس مشن کی تکمیل کے لیے پوری قوم یک جان ہوکر آگے بڑھائے گی۔ عبدالستار ایدھی کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes