نیپال، ہیلی کاپٹر حادثہ، جاپانی ٹریکر سمیت 7افراد ہلاک

Published on September 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

کھٹمنڈو(یو این پی)نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 7افراد ہلاک ہو گئے،ہیلی کاپٹر کا ٹیک آف کے بعد ائیر کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغربی علاقہ گورکھا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس میں ایک جاپانی ٹریکر بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق نیپال کے مغربی صوبے گورکھا سے اڑان بھرنے والے کھٹمنڈو بانڈ ایلٹی ٹیوڈایئر ہیلی کاپٹر کا ٹیک آف ہونے کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹ گیااور ہیلی کاپٹر سینٹرل نیپال کے پہاڑی علاقہ میں کریش کر گیا۔
کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے جنرل منیجر راج کمہار چیتری کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں 7 افراد شامل تھے جن میں سے 6 کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں تاہم ہیلی کاپٹر میں ایک جاپانی ٹریکر بھی سوارتھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم زمینی اور فضائی راستے سے جائے وقوعہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن خراب موسم ریسکیو آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes