عبد الستار ایدھی کا انتقال ٗ عوامی نیشنل پارٹی تین روزہ سوگ منائے گی؛اسفند یار ولی

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

9
پشاور (یو این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے انسانی خدمت کی ایک مثال قائم کی ہے اور ان کی وفات سے پاکستان فلاحی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، ہم ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، عوامی نیشنل پارٹی تین روزہ سوگ منائے گی۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنان کو مردان ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ٗ انہوں نے بتایا کہ سینیٹر شاہی سید کی قیادت میں بڑی تعداد میں کارکنان بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme