مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کو غیر مشروط مذاکرات پر قائل کر لیا

Published on August 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments

066
پشاور(یو این پی)متحدہ کواستعفے واپس لینے پر قائل کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان نے پہلا مرحلہ کامیابی سے سر کرلیا جبکہ حکومت بھی آپریشن کراچی کی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کیلئے رضا مند ہوگئی ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی میں ریٹائرڈ ججز، اچھی شہرت کے ریٹائرڈ پولیس افسران، غیر جانبدارصحافی اور سول سوسائٹی کے ممبران شامل ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپسی کا معاملہ رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔ ادھر اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے متحدہ کے ہر رکن کو الگ الگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا شعبہ قانون بھی انہیں ایک دو روز میں اس معاملے پر رائے دے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog