بلاول نے حکومت مخالف صف بندی کے لئے پارٹی رہنماوں کو طلب کر لیا

Published on July 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

04
اسلام آباد (یو این پی)کشمیر کے انتخابی محاذ اور حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں بلاول بھٹو نے حکومت مخالف صف بندی کے لئے پارٹی رہنماوں کو طلب کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو منگل کو لندن سے وطن واپس آئیں گے اور اسلام آباد پہنچتے ہی پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے حکومت مخالف صف بندی کے لئے پارٹی رہنماوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو کشمیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب اور اسلام آباد میں اہم پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور اس دوران مظفر آباد میں انتخابی مہم کے دوران پرتشدد واقعات پر مقامی رہنماں سے بریفنگ بھی لیں گے۔بلاول بھٹو 14 جولائی کو راولا کوٹ اور 16 جولائی کو مظفر آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو 21 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے انتخابات تک اسلام آباد میں قیام کریں گے اور اس دوران اسلام آباد میں حکومت مخالف تحریک کی صف بندی کیلئے دیگررہنماں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes