خیبر پختونخوا حکومت کا ایدھی فانڈیشن کو مفت اراضی فراہم کرنے کا اعلان

Published on July 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

06
کراچی( یوا ین پی) وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایدھی فانڈیشن کے لئے مفت زمین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ایدھی ولیج پہنچے اور عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی ہمارے ملک کے بہت بڑے ہیرو تھے، انھوں نے جن مشکل حالات میں زندگی گزاری اس پر پوری قوم انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان جیسا انسان دنیا میں کبھی پیدا نہیں ہو سکتا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی خدائی خدمت گار تھے اور ہم بھی ان کے اس مشن میں اپنا حصہ ملانا چاہتے ہیں، مرحوم کے لئے جو ہو سکا وہ کریں گے، ایدھی فانڈیشن کو اپنے مراکز کھولنے کے لئے صوبے میں جہاں بھی جگہ چاہیئے ہو گی انھیں مفت اراضی فراہم کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme