فضائی سفر ضرورت ہے،لاہورایئرپورٹ کی توسیع اسی ماہ شروع کی جائے گی ،وزیر اعظم

Published on May 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

اسلا م آباد (یواین پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں فضائی سفرضرورت بن گیا ہے،وقت کے ساتھ چلنا ہے توجدید ٹیکنالوجی کواپنانا ہوگا۔لاہورایئرپورٹ کی توسیع اسی ماہ شروع کی جائے گی۔نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کی افتتاحی تقریب،وزیراعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ ہوائی اڈہ گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی کی مثال ہے،موجودہ دورمیں فضائی سفرضرورت بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو بھی منصوبے شروع کیے وہ پورے بھی کیے۔لاہورایئرپورٹ کی توسیع اسی ماہ شروع کی جائے گی۔
شاہد خا قان نے کہا کہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ عالمی معیار کا ہوائی اڈہ ہے،یہ منصوبہ اقتصادی ترقی کےلیے گیٹ وے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ سالہا سال تاخیرکاشکارتھا،حکومتی اقدامات پرتنقیدکرنا تو آسان ہوتا مگر ڈلیور کرنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہزاروں کلومیٹرشاہراہیں بن رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بے شمارچیلنجزمیں حکومت کرنا آسان نہیں،عملی طورپرکام کرکے دکھایا۔گیس کی طلب ورسد کا فرق مٹایا،وقت کے ساتھ چلنا ہے توجدید ٹیکنالوجی کواپنانا ہوگا۔کسی ملک نے جمہوریت کے بغیرترقی نہیں کی،ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہوتی ہے۔پارلیمنٹ سپریم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔ائرپورٹ 3 مئی سے باقاعدہ آپریشنل ہو گا۔13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes