فلم ’’سوال 7 سو کروڑ ڈالر کا‘‘ کی فلمی شا ئقین میں پذیرائی

Published on July 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

11
لاہور(یو این پی )بھاری سرمائے سے تیار کردہ’’سوال 7 سو کروڑ ڈالرکا‘‘ فلم کو لاہور اور کراچی میں شائقین نے بہت پسند کیا ۔ غلام محی الدین نے لاہور اور کراچی کے شوبز صحافیوں کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے پاکستانی فلم ’’سوال 7 سو کروڑ ڈالر کا‘‘ اور میرے بیٹے کی بھرپور پذیرائی کی۔انہوں نے عیدالفطر پر ریلیز ہو نے والی فلم ’’سوال 7 سو کروڑ ڈالر کا‘‘ کے شو کم کر نے کے حوالے سے کہا کہ سینما ما لکان کا یہ رویہ مناسب نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ فلم انڈسٹری کے لوگوں نے بھی عیدالفطر پر بھارتی فلم کی نمائش کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھا ئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر غیر ملکی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد نہ کی گئی تو ملکی سطح پر سرمایہ کاری بند ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes