طاہر القادری نے نوازشریف کے بائی پاس آپریشن پر بھی سوالات اٹھادیئے

Published on July 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

images
لاہور(یو این پی)ڈاکٹر طاہرالقادری نے وزیراعظم  نواز شریف کے بائی پاس آپریشن پر سوالات اٹھادیئے۔ کہتے ہیں کہ نوازشریف جس اسپتال میں داخل تھے وہاں تو سرے سے دل کے آپریشن ہی نہیں ہوتے بلکہ سر پر بال لگائے جاتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق عوامی تحریک سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ لندن میں وزیراعظم کے دل کا آپریشن نہیں ہوا۔ جس اسپتال میں نوازشریف داخل تھے وہاں تو سر کے بال لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالمی خواتین کانفرنس میں شرکت کے لیے سکاٹ لینڈ جا رہے ہیں، ان کا لندن جانے کا کوئی پلان ہے نہ ہی عمران خان سے ان کی ملاقات کا کوئی امکان ہے۔۔ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے شہبازشریف کو وزیراعظم بنائے جانے کے امکان پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ یہ ایک بھونڈا مذاق ہے۔  انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران ملکی سلامتی کے لیے ناقابل برداشت خطرہ بن چکے ہیں شریف برادران کرپشن کے نہ صرف انجینئر اور بلڈر ہیں بلکہ انسانیت کے بھی قاتل ہیں۔سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکتیس جولائی کو قومی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں سترہ جون کے شہداءکو انصاف دلانے اور پاناما لیکس پر اپوزیشن سے مل کر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔  ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمران خان کی شادی کے حوالے سے خبروں پر بات کرنے سے گریز کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题