وزیر اعظم کا وفد سمیت نیویارک کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام

Published on September 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments


نیویارک:(یو این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک کے سب سے بڑے اور مہنگے ہوٹل فورسیزن میں قیام کیا، جس کا ایک رات کا کرایہ 30ہزار ڈالر بتایا جاتا ہے جب کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ اقوام متحدہ کے لئے مہنگی اور لگڑری لیموزین کاریں بھی بڑی تعداد میں حاصل کی گئی ہیں جو فور سیزن اور روز ویلٹ کے سامنے 24 گھنٹے باوردی ڈرائیوروں سمیت ہمہ وقت موجود ہوں گی اس کے علاوہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے، ہنری کسنجر مختصر سی ملاقات کے لئے بھی ہزاروں ڈالر فیس لیتے ہیں۔ اس سلسلے میں جب ہوٹل کے استقبالیہ سے صدارتی سویٹ کے کرائے کے بارے میں پوچھا گیا تو بتایا گیا کہ وی آئی پی صدارتی سویٹ،جس میں پاکستانی وزیر اعظم قیام پذیر ہیں دستیاب نہیں تاہم 22 ستمبر کے بعد 20 ہزار ڈالر یومیہ والے نسبتاً چھوٹے سویٹ دستیاب ہو سکتے ہیں۔ فورسیزن ہوٹل میں عر ب شیوخ اور رئیسوں کا قیام ہوتا ہے، پاکستانی وفد کے لئے صدارتی سویٹ کے علاوہ دیگر لگژری سویٹس بھی حاصل کئے گئے ہیں جن کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے۔

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog