کرپٹ حکومت کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے نذیر احمد جٹ

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اقتدار کی خاطر عوام اور ملکی دشمنی پر اتر آئی ہیں
بورے والا(یواین پی)سابق ایم این اے پی ٹی آئی کے راہنماءچوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکومت کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے بجلی،پیٹرول اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ آئی ایم ایف کی ایجنڈا کی تکمیل ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اقتدار کی خاطر عوام اور ملکی دشمنی پر اتر آئی ہیں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات ملکی تاریخ کی بدترین سیاسی انتقامی کاروائی ہے حکومت سیلاب سے تباہ حال پاکستانیوں پر توجہ دینے کی بجائے پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے جبکہ پنجاب میں عوامی وزیر اعلی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جنگی بنیادوں پر امدادی کاروائیاں قابل ستائش ہیں وفاقی حکومت کو وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے اقدامات کی تقلید کرنی ہوگی ورنہ یہ قوم ان آمریت زردہ امپورٹد حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes