دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن آج منایا جائے گا

Published on December 1, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

\"3\"

کراچی…پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاوٴ کا عالمی دن یکم دسمبرکو منایا جائے گا۔ ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا جس کا مقصد لوگوں میں اس مہلک مرض سے بچاوٴ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاوٴ کی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ ایڈز دراصل ایچ آئی وی انفیکشن سے ہوتی ہے جو انسانی قوت مدافعت میں کمی کا وائرس ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد لوگوں کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جس کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes