گینگ برسٹ 3 ایکٹو کرمنلز گرفتار 1 کورولا کار اور 15 لاکھ کیش برآمد

Published on March 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

ٹھٹہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹھہ پولیس کی کامیاب کارروائی ضلع ٹھٹہ میں جھمپیر اور جنگشاہی کی حدود میں ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل تھیفٹ کے مقدمات میں ملوث گینگ برسٹ 3 ایکٹو کرمنلز گرفتار 1 کورولا کار اور 15 لاکھ کیش برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 12 جنوری 2023 کو نامعلوم ملزمان نے *آرٹیسٹک ونڈ پاور پراجیکٹ ریلوے اسٹیشن برادآباد کے ٹاور نمبر 112 تا 170 تک 2011 عدد بریسز چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ ایس ڈی او سب ڈویژن جامشورو کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر درج کردیا گیا ہے مورخہ 17 ڈسمبر 2022 کو نامعلوم ملزمان نےانڈس ونڈ پاور پلانٹ جنگشاہی سے 220 عدد بریسز بمعہ نٹ بولٹ چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہایس ڈی او واپڈا ملتان کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر درج کردیا گیا ہے مورخہ 16 فروری 2023 کو نامعلوم ملزمان نے چائنا ھاربل کمپنی کے4 جنگشاہی کی آرڈی نمبر 26 تاآرڈی نمبر 33 تک 36 عدد آئرن اینگلس چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نوید احمد شامی سیکیورٹی مینیجر کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر درج کردیا گیا ہے مورخہ 29 جنوری 2023 کو نامعلوم ملزمان نے جھمپیر کے قریب 35 میٹر تامبے کی تاریں چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تحت بشیر احمد سومرو ڈپٹی مینیجر گرڈ اسٹیشن 1 جھمپیر کی مدعیت میں تھانہ جھمپیر پر درج کردیا گیا ہے مورخہ 25 فروری 2023 کو نامعلوم ملزمان نے *ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور پراجیک جھمپیر کے قریب 300 میٹر کیبل وائر چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ عبدالرحمان کنبھو سیکیورٹی سپروائز ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور جھمپیر کی مدعیت میں تھانہ جھمپیر پر درج کردیا گیا ہے مورخہ 03 مارچ 2023 کو نامعلوم ملزمان نے جھمپیر تا گھارو مئین ٹرانسلیشن لائن 220 کےوی کی چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ منصور احمد ھلیو ایس ڈی او سب ڈویژن جامشورو کی مدعیت میں تھانہ جھمپیر پر درج کردیا گیا ہے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب پیر محمد شاہ صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے جدید ٹیکنیکل سسٹم کی مدد سے پالاری ولیج ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور پراجیکٹ جھمپیر کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ضلع ٹھٹہ میں تھانہ جھمپیر، مکلی اور پولیس پوسٹ جنگشاہی کی حدود میں ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل تھیفٹ کے مقدمات میں ملوث 3 کرمنلز جاوید ولد باکر پالاری، مور ولد دریا خان عرف درو پالاری اور نادر خشال پالاری کو گرفتار کرلیا ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ رہیے کیش اور جرائم میں استعمال کی گئی ایک چوری شدہ کورولا کار نمبر اے ایم ایم-295 ماڈل 2007 / 2008 جوکہ مورخہ 19 فروری 2023 کو تھانہ نسیم نگر حیدرآباد کی حدود سے مرتضیٰ کھوسو کی چوری کی گئی تھی برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاوہ گرفتار ملزماں نے ضلع ٹھٹہ سمیت دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں کیبل تھیفٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے مزید تفتیش جاری ہے گرفتار کرمنلز کے خلاف تھانہ جھمپیر اور مکلی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے بہترین کارروائی کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy