چین، گاڑی سے اترنے والی عورت ٹائیگرز کے ہاتھوں ہلاک

Published on July 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

02
بیجنگ:(یو این پی)  بیجنگ کے وائلڈ لائف پارک میں ٹائیگروں نے ایک عورت کو ہلاک اور دوسری کو زخمی کر دیا جب وہ اپنی گاڑی سے اتریں۔پارک کے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت گاڑی سے اتر کر کھڑی ہوئی اور ٹائیگروں نے فوراً ہی ان پر حملہ کیا اور گھسیٹ کر ساتھ لے گئے۔ دوسری عورت پہلی عورت کو بچانے کے لیے گاڑی سے نکلیں اور ایک ٹائیگر نے ان پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔ چند میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے باعث ایک عورت گاڑی سے باہر نکل آئی۔ ان خواتین کے ساتھ ایک مرد بھی تھا جس نے ان کو بچانے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ بیجنگ وائلڈ لائف پارک میں لوگوں اپنی گاڑی لے جانے کی اجازت ہے لیکن ان کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ گاڑی سے نہ اتریں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارک رینجرز چند ہی سیکنڈوں میں اس جگہ پہنچ گئے لیکن وہ عورت کو بچانے میں ناکام رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog