بھٹو کی تین نسلوں کا ساتھ دینے پر’’شاہ صاحب‘‘ آپکا شکریہ

Published on July 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

bb
کراچی (یوا ین پی) سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا ہے۔ دونوں بہنوں نے سینئرپارٹی رہنما کا شکریہ اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے نام ٹویٹر پر پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو کی تین نسلوں کا ساتھ دینے پر شکریہ سید قائم علی شاہ صاحب۔ آپ نے پوری وفاداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی۔ ہم آپ کی رہنمائی پر آئندہ بھی اعتماد جاری رکھیں گے۔آصفہ بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں سید قائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے قائم علی شاہ کو 1970ءسے لگاتار عوامی خدمت پر مبارکباد پیش کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes