ہارون آباد، مخالفین کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل ایک زخمی

Published on March 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

ہارون آباد، مخالفین کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل ایک زخمی

ہارون آباد (یو این پی) تھانہ فقیروالی کی حدود میں واقع چک نمبر 137سکس آر میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل ایک زخمی ۔ مبینہ طور پر دو فریقین کے درمیان رقبہ پر قبضہ کا تنازعہ پر فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں چک نمبر 124سکس آر کا رہائشی راشد موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ فیصل نامی شدید زخمی ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ فقیروالی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔
ہندو بالمیکی برادری کے دو نوجوان سپرٹ پینے سے جاں بحق
ہارون آباد (یو این پی) ہارون آباد میں ہندو بالمیکی برادری کے دو نوجوان سپرٹ پینے سے جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع مطابق مدینہ کالونی (کچی منڈی) ہارون آباد سے ملحقہ بالمیکی کالونی کے رہائشی دو نوجوان راجو اور شام نے شراب نہ ملنے پر سپرٹ پی لی ، دونوں کی حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بر نہ ہو سکے اور ہلاک ہو گئے ۔ پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا۔
بہبود فنڈ سکالر شپ کے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع
ہارون آباد (یو این پی) ایڈمنسٹریٹر آفیسر بہبود فنڈ بورڈ لاہو رنے سرکاری ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کے لئے بہبود فنڈ سکالر شپ کے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ مذکورہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2020 تھی مگر کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہونے کی وجہ سے بہت سے بچے درخواست فارم جمع نہیں کروا سکے جس کی وجہ سے مجاز اتھارٹی نے فارم جمع کروانے کی تاریخ 30 اپریل 2020 تک بڑھا دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes