میڈیا کے اس بے لگام آزاد دور میں میں نئی لڑکی کوکام ملنا آسان نہیں،نئی اداکارہ صبا

Published on July 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      No Comments

13823582_1416781111669197_1356306379_n
کراچی(یو این پی) میڈیا کے بے لگام آزاد دور میں اب نئی لڑکی کوکام ملنا آسان نہیں،آج کی لڑکی گھر سے باہر نکلتے ہوئے بڑی آسانی سے یہ سوچ لیتی ہے کہ وہ ٹی وی یا فلم میں آکر جلد ہی سب پر راج کرنے لگے گی مگر یہ اُس کی بہت بڑی بھول ہوتی ہے مگر میں سمجھتی ہوں کہ شہرت اُن ہی پر اچھی لگتی ہے جو اس کے قابل ہوتے ہیں شوبز کی دنیا میں حال ہی میں قدم رکھا ہے،اپنی گندمی رنگت کی وجہ سے حلقہ احباب میں مشہور ہوں، فیسٹول فلم کی ایک اداکارہ صبا نے بات چیت کے دوران بتایا کہ انشا اللہ جلد ہی میں ایک فیسٹول فلم آپ کو نظر آؤں گی جس میں میں نے ماضی کی ایک مرحومہ اداکارہ کا کردار ادا کیا جسے کرتے وقت میں روئی اور بہت روئی الحمدوللہ مجھے چند ایسے افرادملے ہیں جو واقعی ہنر کی قدر کرنے کے ساتھ انہیں موقع بھی دیتے ہیں اور میں نے کردار نگاری میں ایسا رنگ بھر ا کہ وہ داد دیے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے بتایا کہ ویسے میں شہرت کی بالکل متلاشی نہیں ہوں مگراس شوبز کی دنیا میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو شوبز کی اے بی سی ڈی بھی نہیں جانتے اور نئے آنے والوں کو غلط زاویوں پر لے جاکر انہیں مس گائڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، صبا نے بتایا کہ مجھے اداکاری سے عشق ہے مشکی رنگ کی کشش کی وجہ سے میں سمجھتی ہوں کے شاید آنے والے دنوں میں کسی فلم میںیقینامیری جگہ ضرور بنے گی اورانشاء اللہ امید ہے کہ مجھے جلد ہی ایسا کام ملے گا کہ لوگ اُسے دیکھنے کے بعد یاد ضرور کھیں گے، آج کل ہُنر سے زیادہ لوگ بناوٹی ہوتے جارہے ہیں ساتھ ہی ظاہری شخصیت کے علاوہ نمودونمائش کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں،جو ٹیلنٹ غریب طبقے میں مل سکتا ہے وہ شاید ہی کہیں اور مل سکے،میری خواہش ہے کہ میں ایک ایسا منفرد کردار کے ساتھ ایسا کام کروں جو میری پہچان بنے، میں ریہرسلز پر بہت یقین رکھتی ہوں اس میں سیکھنے کابہت مارجن مل جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog