بجلی 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی ہو گئی‘ 300 یونٹ والے ریلیف سے مستثنیٰ

Published on July 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 762)      No Comments

index
اسلام آباد (یو این پی) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف رواں ماہ صارفین کو ملے گا۔ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت نیپرا میں ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا اتھارٹی کو بتایا کہ جون کے مہینے میں 10 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہو ئی جس کی لاگت 47 ارب روپے رہی۔ فرنس آئل کی قیمتیں کم ہو نے کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔ پن بجلی کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوا۔ گیس سے بھی زیادہ بجلی پیدا کی گئی جس کے باعث بجلی کی پیداواری اوسط لاگت 4 روپے 48 پیسے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے نے درخواست کی کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت کے 5 ارب روپے بھی صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دی جائے جو کہ نیپرا نے مسترد کر دی۔ نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ٹیرف میں کمی کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کو 15 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题