شامی صدرکا ہتھیار ڈالنے والے باغیوں کے لیے عام معافی کا اعلان

2
ماسکو(یو این پی)روس نے شامی سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں حلب شہر سے عام شہریوں اور غیر مسلح باغیوں کے باہر نکلنے کے لیے راستے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں روسی وزیر دفاع سرگے شویگو کا کہنا تھا کہ تین راستے کھلے رہیں گے جبکہ چوتھا راستہ مسلح باغیوں کے لیے ہوگا۔شام کے صدر نے بھی ان تمام باغیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے جو تین ماہ کے اندر اندر ہتھیار ڈال کر خود کو حوالے کر دیں۔حکومتی فورسز نے حلب کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے اور باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے ان کا رابطہ منقطع کر دیا۔شامی فورسز کو اس پیش قدمی میں روسی فضائیہ کے مدد حاصل ہے۔باغی فورسز جو کہ صدر بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ لڑ رہی ہیں گذشتہ چار سالوں سے شہر کے مشرقی علاقوں پر قابض ہیں۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے کیونکہ اب بھی وہاں تین لاکھ لوگ موجود ہیں۔جمعرات کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومتی فورسز نے حلب شہر کے مزید علاقوں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ صدر بشار الاسد کی جانب سے عام معافی کا اعلان جمعرات کو جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں کیا گیا ہے۔اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’جس کسی کے پاس بھی ہتھیار ہیں اور وہ انصاف چاہتا ہے، تو سزا نہیں دی جائے گی اگر وہ خود کو حوالے کر دے اور ہتھیار ڈال دے۔

Readers Comments (0)




تلاش کریں
تازہ ترین خبریں