سید مراد علی شاہ 88ووٹ حاصل کر کے سندھ کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

Published on July 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 803)      No Comments

Murad
کراچی (یواین پی)سید مراد علی شاہ 88ووٹ حاصل کر کے سندھ کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابلہ خرم شیر زمان نے 3ووٹ حاصل کیے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سید مراد علی شاہ جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان وزیراعلیٰ کے امیدوار تھے ۔ووٹنگ کیلئے پہلے ہاتھ اٹھا کر فیصلہ دینے کا انتخاب کیا گیاتھا لیکن بعد میں اراکین کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اراکین اسمبلی اپنا اپنا نام پکارے جانے کے بعد اپنا اسمبلی کارڈ اپنےلے کر دروازے کی جانب بڑھتے رہے اور کارڈ دکھاتے ہوئے اپنے امیدوار کے نام پر ووٹ ڈالتے ہوئے باہر جاتے جار ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کو مسلم لیگ ن کی خاموش حمایت حاصل تھی۔پیپلز پارٹی کے 86 اراکین جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 6اراکین اسمبلی میں حاضر ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ کے 36 اراکین اسمبلی میں موجود تھے لیکن نام پکارے جانے کے باوجود بھی وہ اپنے نشستوں سے نہیں اٹھے اور انہوں نے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے اظہار لا تعلقی کر دیا ہے جبکہ فنکشنل لیگ کی جانب سے بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme