جعلی کھاد بنانے والوں کے خلاف بڑی کاروائی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

Published on September 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

 اڑتالیس لاکھ 34ہزار مالیت کی جعلی کھاد اور جعلی کھاد میں تیار ہونے والا مٹیریل برآمد
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر ہدایت محکمہ زراعت کی جعلی کھاد بنانے والوں کے خلاف بڑی کاروائی 48لاکھ 34ہزار مالیت کی جعلی کھاد اور جعلی کھاد میں تیار ہونے والا مٹیریل قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و تطبیق) پنجاب لاہور اور شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن ساہیوال کی زیر نگرانی چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع اوکاڑہ اور محمد ریاض انجم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل اوکاڑہ اور زراعت آفیسرمرکز اوکاڑہ و مرکز شاہبھور ہمراہی پولیس پارٹی تھانہ صدر اوکاڑہ موضع 39تھری آر تحصیل و ضلع اوکاڑہ میں اے اے ٹریڈرز پر ایک کامیاب چھاپہ مارا جہاں پر جعلی و غیر معیاری ڈی اے پی، نائٹروفاس اور دیگر کھادوں کی ناجائز طریقے سے تیاری و پیکنگ کھاد مختلف تھیلوں میں کی جارہی تھی ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں موقع پر دھر لیا گیااور پانچ افراد محمد عمار افضل، محمد عدیل انور، چوہدری محمد انور اور ملازم شفقت علی اور محمد نوید کے خلاف فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کے تحت ایف آئی آر نمبری 1216-21مورخہ 16.09.2021 تھانہ صدر درج کروائی گئی اور مال مقدمہ حوالہ پولیس کر دیاگیا جس کی کل مالیت 48لاکھ 34ہزار روپے بنتی ہے اے۔اے ٹریڈرز موضع 39تھری آرضلع اوکاڑہ کے پاس نہ تو کھاد تیاری کا لائسنس تھا اور نہ ہی کوئی تحریری اجازت نامہ موجود تھا اور اس بابت کمپنی مالکان نے کسی قسم کا کوئی اطلاع نامہ متعلقہ ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزر و اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes