رینجرز اختیارات میں توسیع کے مسئلے کو بلاوجہ متنازعہ بنا دیا جاتا ہے

Published on July 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

04واہ کینٹ(یو این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے مسئلے کو بلاوجہ متنازعہ بنا دیا جاتا ہے رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا اختیارات دئے بغیر بہتری کی امید کیسے کی جا سکتی ہے ٹیکسلا کوہستان سیکرٹریٹ پارٹی کارکنوں سے خطاب اور بعد ازاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کراچی میں رینجرز تعیناتی کا فیصلے کا مقصد امن کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت سے مشاورت کی گئی اور سپریم کورٹ کے بھی اس حوالے واضح احکامات ہیں رینجرز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 147,48,49 کے مطابق ہے انہوں نے کہا کہ نئے کپتان کی تعیناتی کے بعد کراچی میں کیا صورتحال ہوتی ہے یہ وقت بتائے گا مگر میں پر امید ہوں کو سندھ میں نئے وزیر اعلی اور ان کی کابینہ حالات کو بہتری کی جانب لے جائیں گے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم دیگر ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں مگر معاہدوں کا اطلاق دونوں اطراف ہونا چاہئے کویت میں ہمارے پاسپورٹ ہولڈرز کے راستے میں رکاوٹیں ہوتی ہیں جبکہ یہاں کویت کے شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ویزہ پالیسی کے حوالے سے ہم معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے کویت کے ساتھ 2013 میں ہمارا معاہدہ ہوا تھا جس کا اطلاق دونوں ممالک پر ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ سارک میٹنگ کے حوالے سے ہے جب وہ آئیں گے تو تمام معاملات پر ہو گی چوہدری نثار علی خان نے ٹی یو جے کے صدر رشید مغل کی سول ہسپتال ٹیکسلا میں ادویات کی کمی کی شکایت اور برن یونٹ اور بلڈ بینک کے قیام کے حوالے تجویز پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال کا دورہ کریں اور یہاں کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ جب تک میں ہوں تب تک میرے خاندان کا کوئی فوری فرد سیاست میں نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ واہ جنرل ہسپتال کا منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے جس کے قیام کا مقصد یہاں کے لوگوں کو صحت کی اعلی سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے ٹیکسلا چوک میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے رشید مغل کی شکایت پر نیشنل ہائی وے حکام کو بھی طلب کیا قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے بزرگ سیاستدان اور سابق ممبر ضلع کونسل حاجی دلدار خان کی رہاش گاہ پر ان کی عیادت کی چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر کہا کہ حاجی دلدار خان ہمارے بہترین دوست اور ساتھی ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا چوہدری نثار علی خان نے حاجی دلدار خان کی خدمات کو بھرپور سراہتے ہوئے ان کی صحت یابی کی دعا کی اس موقع پر سردار ساجد زمان خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی دلدار خان، چیئرمین یوسی گڑھی سکندر عرفان خان، وائس چیئرمین افرا سیاب، حاجی ابرار خان، محمد شریف سمیت دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes