غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانیوالی جھنگ ٹوبہ روڈ کی تباہی کا آغاز

Published on July 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

Jhung
ٹوبہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب سڑک پر سیوریج کا کئی کئی فٹ پانی طویل علاقہ میں پھیلنے لگا۔کوئی پرسان حال نہیں
چور ٹی ایم اے حکام بھی خاموش تماشائی بن گئے۔شہریوں کا خادم اعلی پنجاب سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
جھنگ ( یواین پی) غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانیوالی جھنگ ٹوبہ روڈ کی تباہی کا آغاز ہوگیاہے جبکہ ٹوبہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب سڑک پر سیوریج کا کئی کئی فٹ پانی طویل علاقہ میں پھیلنے لگاہے تاہم روزانہ ۱ٓفیسر کالونی ٹوبہ روڈ ۱ٓنے جانیوالے کئی اعلی افسران اور اصحابہ پل پر واقع اپنی گھی ملز جانے والی شہر کی اہم ترین حکومتی سیاسی شخصیت نے بھی شرمناک و پراسرار چپ سادھ لی ہے نیز سڑک سے سالانہ کروڑوں روپے ٹول ٹیکس جمع کرنے والے کرپٹ پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ افسران اور نااہل ،بھتہ خورو کام چور ٹی ایم اے حکام بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں جس پر شہریوں نے خادم اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اسے نئے ڈی سی او جھنگ کیلئے بھی لمحہ فکریہ اور ٹیسٹ کیس قرار دیتے ہوئے فوری صورتحال کے تدارک کی اپیل کی ہے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران اہلیان علاقہ اور جھنگ کے اہم سیاسی، سماجی،عوامی رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ایک غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کے ذریعے چند سال قبل اربوں روپے کی لاگت سے جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،کمالیہ تا پیر محل بین الاقوامی معیار کی سڑک تعمیر کروائی تھی مگر ٹی ایم اے جھنگ کے کرپٹ و نااہل حکام کی فرائض میں مجرمانہ غفلت، لاپرواہی، کوتاہی و سستی اور گھوسٹ عملہ صفائی کے باعث جھنگ ٹوبہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب مذکورہ سڑک پر کئی فرلانگ کے ایریا میں کئی کئی فٹ گندا سیوریج کا پانی جمع ہوچکا ہے جس سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر عالمی معیار کی حامل مذکورہ سڑک کی تباہی کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک امر یہ ہے کہ شہر کے کئی بڑے انتظامی افسران جو ۱ٓفیسرز کالونی ٹوبہ روڈ جھنگ صدر میں رہائش پذیر ہونے کے باعث روزانہ کئی کئی بار اس سڑک سے گزرتے ہیں انہوں نے بھی پراسرار چپ اختیار کر رکھی ہے اور وہ ٹی ایم اے حکام کو سڑک پر جمع سیوریج کا پانی نکالنے کیلئے کہنے کی اخلاقی جر۱ت نہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ تشویشناک امر یہ ہے کہ شہر کی سب سے اہم ترین حکومتی سیاسی شخصیت کی گھی ملز بھی اسی سڑک پر واقع ہے اور موصوف سمیت انکے صاحبزادے روزانہ اس سڑک پر گزرتے ہیں اور ٹوبہ روڈ کا یہ علاقہ انکے انتخابی حلقے میں بھی۱ٓتا ہے مگر انکی جانب سے بھی کوئی کاروائی دیکھنے میں نہ ۱ٓئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مزید کچھ روز یہی صورتحال جاری رہی تو جھنگ ٹوبہ روڈ بری طرح تباہی کا شکار ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے جھنگ میں بڑی تعداد میں گھوسٹ سنٹری ورکرز اور بوگس سیورمینز کی موجودگی کا بھی علم ہوا ہے جنکی تنخواہوں کی مد میں ٹی ایم اے حکام ماہانہ لاکھوں روپے خردبرد کر رہے ہیں جبکہ بالکل یہی صورتحال پراونشل ہائی وے ڈیپا رٹمنٹ جھنگ کی بھی ہے جس کے کرپٹ افسران جھنگ ٹوبہ روڈ ٹول پلازہ پر کرپشن کے ذریعے لاکھوں کروڑوں روپے کی ناجائز آمدنی حاصل کر رہے ہیں مگر تباہ ہوتی ہوئی سڑک کو بچانے کیلئے انکی طرف سے کوئی اقدامات نہ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور جھنگ ٹوبہ روڈ کو سیوریج کے گندے پانی سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیوریج کے مذکورہ پانی سے کوئی نقصان ہوا تو اسکی ذمہ داری ٹی ایم اے جھنگ اور پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے حکام پر عائد ہوگی۔انہوں نے مذکورہ سڑک کے اطراف میں واقع رہائشی ۱ٓبادیوں کے گندے پانی کے نکاس کیلئے بھی فوری اقدامات کی اپیل کی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog