تعمیراتی منصوبوں کو 31اگست تک مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام کے معیار کاخاص خیال رکھا جائے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on July 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments

Veha
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران32کروڑ 83لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے محکمہ تعلیم کے167 تعمیراتی منصوبوں کو 31اگست تک مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام کے معیار کاخاص خیال رکھا جائے یہ بات انہوں نے تعلیمی اداروں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی ایم او محمد مبشر الرحمن ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،ڈی ای او سیکنڈری جاوید احمد باجوہ، ڈی او ایلیمنٹری محمد معروف، ڈی او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق، ایس ڈی او بلڈنگز محمد اعجاز اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ خطرناک عمارات کے61،اصافی کلاس رومز کی تعمیر کے19 اور مسنگ فیسیلیٹیز کے87منصوبوں کے لیے حکومت کی طرف سے 32کروڑ83لاکھ19ہزار مختص کئے گئے جن میں سے32کروڑ 5لاکھ62ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بقیہ فنڈز بھی جلد مہیا کر دیئے جائینگے تعمیراتی منصوبوں میں بلاجواز تاخیر ناقابل برداشت ہے افسران ان منصوبوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسبی لیں اجلاس کو بتایا گیا کہ اضافی کلاس رومز کے 19منصوبوں میں سے7مکمل ہو چکے 12پر کام جاری ہے ڈی سی او نے10اگست تک کام مکمل کرنے کا ہدف دیا خطرناک عمارات کے61منصوبوں میں سے 36مکمل کر لئے گئے 24پر کام جاری ہے مزید15سکیمیں 10اگست تک مکمل ہو جائینگی اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مسنگ فیسیلیٹیز کے87منصوبوں میں سے 63مکمل ہو چکے ہیں 24پر کام جاری ہے یہ منصوبے اگست کے آخر تک مکمل کر لئے جائینگے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme