نئی حکومت کی بڑی کامیابی ، تحریک لبیک نے پر امن طور پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

Published on August 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)ڈچ حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا عالمی مقابلہ موخر کئے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔میڈیا کے مطابق ڈچ حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کئے جانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تحریک لبیک کے رہنماﺅں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا اور تحریک کے کارکن قافلوں کی صورت میں پر امن طور پر اپنے اپنے شہروں کی طرف روانہ ہوگئے ۔واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک لبیک کے رہنماﺅں سے ان کا مقصد پورا ہوجانے کے بعد دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes