فیس بک کا متعصبانہ اقدام، حماس کے رہنماء کا اکائونٹ ساتویں بار بند

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

07
اسلام آباد(یو این پی) فیس بک نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی نمائندہ قیادت اور مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنماء عزت الرشق کا اکائونٹ بند کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عزت الرشق حماس کے لیڈر خالد مشعل کے قریبی ساتھی اور اس جماعت کے پولٹ بیوریو کے رکن ہیں۔ عزت الرشق نے فیس بک کے اس اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں فیس بک کی انتظامیہ کی طرف سے اپنے پرسنل اکاونٹ کو بند کرنے کے اقدام کی مذمت کرتا ہوں ان کا فیس بک اکاونٹ تواتر کے ساتھ ساتویں مرتبہ بند کیا گیا ہے۔ عزت الرشق نے فیس بک کی اس کارروائی کو تعصب پر مبنی اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے فلسطینی عوام کے خلاف قرار دیا ہے۔ فیس بک نے یہ کارروائی اسرائیل کی ایک این جی اوکی جانب سے امریکی ریاست مین ہیٹن کی یوایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں فیس بک کے خلاف دائر کیے جانے والے درخواست کے بعد کی ہے۔ اس این جی او کے ڈائریکٹر نے اس مقدمے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فیس بک پر الزام لگایا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ کو اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے حماس کے راہ نماوں کی طرف سے استعمال کیے جانے کی پوری ذمے داری لینا چاہیے۔ اس بیان میں فیس بک پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme