برما ،شام،یمن اور کشمیر کو عالمی دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لیے اسلامک ورلڈ کا قیام ناگزیر ہے۔ایس۔اے۔صہبائی

Published on September 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) برما ،شام،یمن اور کشمیر کو عالمی دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لیے اسلامک ورلڈ کا قیام بہت ضروری ہے جو کہ اُمَتِ مسلمہ کے اتحاد کے بغیر ناگزیر ہے۔مسلم حکمران بالخصوص پاکستانی حکمران کرپشن پر زور دینے کے بجائے مسلم ممالک کی یکجہتی اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے کام کریں۔اگر ہم آج نہ سنبھلے تو پھر ایک ایک کر کے طاغوتی قوتیں تمام اسلامی ممالک کو صفحۂ ہستی سے مٹا ڈالیں گیں۔پاکستانی حکمرانوں کو امریکہ کے اشاروں پر ناچنے کی بجائے مستحکم پاکستان کے لیے سی پیک جیسے سنہری منصوبوں کو فوری مکمل کرنا چاہئیے۔ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور ورلڈ اسلامک میڈیا کے بانی ایس۔اے۔صہبائی نے برمی مسلمانوں کے قتلِ عام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ایس۔اے۔صہبائی نے مسلمانوں کی بقاء کو امتِ مسلمہ کے اتحاد کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی شاندار اسلامک روایات پر فخر ہونا چاہئیے۔ہمیں دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق تمام اسلامی ممالک کے درمیان اتحادو یکجہتی کے فروغ کے لیے فوجی اور اقتصادی و ثقافتی معاہدے کرنے چاہئیں۔معروف ادیب،صحافی،شاعر اور دانشور ایس۔اے۔صہبائی نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کو دہشتگردوں اور غدارانِ وطن کے خاتمے کے لیے آئی ایس آئی ودیگر خفیہ اداروں کو مضبوط کرنا چاہئیے اور جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ دنیا کی امن و سلامتی مضبوط اور مستحکم پاکستان سے مشروط ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy