اسلام آباد ( یو این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک بار پھر ن لیگ پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا ملک لوٹنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ نواز شریف کسی صورت ٹی او آرز قبول نہیں کریں گے۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے۔انہوں نے کہا نواز شریف ٹی او آرز پر مان گئے تو پکڑے جائیں گے۔ شریف برادران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ کپتان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک سال میں3 ہزار ارب کا قرضہ لیا۔ میگا پراجیکٹ میں سے بڑا حصہ نکال کر بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں گرمی میں کنٹینر پر چڑھنے کا شوق نہیں۔ عوام کے پاس نہ جائیں تو کہاں جائیں۔ ٹی او آرز پر عوام کے پاس نہ گئے تو حکمران معاملہ کھینچ دیں گے۔