لاہور(یواین پی) گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ کے ہیڈ ماسٹرمحمد امجد رضا نے پریس کلب کاہنہ کے صحافی سجاد علی شاکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو میں قاری الیاس صاحب کی 37سال کی تدریس کر کے باعزت طریقے سے ریٹا ئرڈ ہوئے اور ان کی الوداعی تقریب میں تمام سکول سٹاف ،سابقہ ڈی پی آئی ایلیمنٹری )پنجاب (رانا منیر اعظم اور سابق ڈا یر یکٹر ایڈمن ایلیمنٹری (پنجاب )غلام حسین شاکر نے شرکت کی ۔اور آخر میں حافظ فاروق اعظم نے قاری محمد الیاس کیلئے دعا ء خیر کی ۔تقریب بخیر و خوبی اپنے انجام کو پہنچی ۔نہایت افسوس ناک عمل ہے کہ ایسی مقدس تقریب کے ساتھ یہ بات منسوب کی گئی کہ طلبا نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی اور سٹاف اور طلبا کی دوڑیں لگ گئی ۔ہمارے نمائندے کی اطلاع مطابق یہ تقریب ہر لحاظ سے پر امن باوقار اور تعلیمی ادارے کی شاہان شان تھی۔ ہیڈ ماسٹر امجد رضا نے مزید کہا کہ تدریس وہ پیشہ ہے جسے صرف اسلام ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر مذہب اور معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ لیکن یہ ایک آفاقی حقیقت ہے کہ دنیائے علم نے استاد کی حقیقی قدر و منزلت کو کبھی اس طرح اجاگر نہیں کیا جس طرح اسلام نے انسانوں کو استاد کے بلند مقام و مرتبے سے آگاہ کیا ہے۔ اسلام نے استاد کو بے حد عزت و احترام عطاکیا۔