پی ٹی آئی کی تحریک احتساب کا آغاز آج پشاور سے ہوگا، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Published on August 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

066
پشاور/اسلام آباد(یوا ین پی) پاکستان کے طویل ترین دھرنے کی میزبانی کرنے والا تحریک انصاف کا آزادی کنٹینرپھرمیدان میں آگیا۔ آج اتوار کو عمران خان حکومت مخالف تحریک کا آغاز اسی کنٹینر سے کریں گے۔ کپتان نے ٹوئٹر پر قوم کو احتساب تحریک میں شمولیت کی دعوت بھی دے ڈالی۔دوہزارچودہ میں پاکستان تحریک انصاف کا آزادی کنٹینر593دنوں کے بعد احتساب کنٹینرکے نام سے سفر کے لیے پھر تیار ہے۔2014میں عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت نے اسی کنٹینرپر126دن کا طویل ترین دھرنا دیا اور اسی پر کھڑے ہوکرعمران خان نے کئی اہم اعلان کیے۔کنٹینر پر کھڑے ہوکر عمران خان نے جاوید ہاشمی سے اپنے راستے جدا بتائے تھے جبکہ دوسری شادی کی خواہش کا اظہار بھی یہیں کھڑے ہو کر کیا تھا۔اٹھارہ دسمبر2014کو عمران خان نے 126دن کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تقریبا دو سال کے بعد آج سے یہی کنٹینر ایک بار پھرتحریک احتساب میں کپتان اور ان کے کھلاڑیوں کا ہم سفر ہو گا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے نے قوم کو احتساب تحریک میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی۔ کپتان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کنٹینر آج پھر چلے گا۔عمران خان نے پیغام دیا کہ اگر بدعنوانی میں ملوث طاقتور لوگوں کو نہ پکڑاگیا تو ملک کرپشن کے باعث تباہ ہوجائے گا۔ حکمرانوں سے جواب مانگنا عوام کا حق ہے ،علاوہ ازیں تحریک انصاف کی آج اتوار کو پشاور سے شروع ہونیوالی تحریک احتساب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر آج اتوار کے روز سے تحریک احتساب کا آغاز پشاور سے ہو رہا ہے۔ پشاور میں ریلی کی تشہیرکی ذمہ داری ضلعی حکومت کے ناظمین کو دی گئی ہے۔ اس لئے جگہ جگہ لگے پوسٹرز اور بینرز پر ضلعی ناظم اور نائب ناظم کی تصاویر نمایاں نظر آرہی ہیں۔ کارکنوں کو متحرک کرنے کی ذمہ داری بھی ناظمین کی ہی ہے۔تحریک انصاف کے مقامی رہنماں اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو امید ہے کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی آواز پر کارکن لبیک کہتے ہوئے تحریک احتساب میں بھرپور شرکت کریں گے۔کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے اورانہیں بدعنوان حکمرانوں کے خلاف تحریک احتساب میں شامل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی رابطہ عوام مہم جاری ہے اور موٹرسائیکل ریلی بھی نکالی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme