کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش حملہ،باز محمد کاکڑاور نجی ٹی وی کے 2 کیمرہ مین سمیت 64 افراد شہید

Published on August 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 771)      No Comments

Qb

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں فائرنگ کے بعد  خود کش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں  64  افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جنہیں  مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ، 20 سے زائد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میں فائرنگ کے بعد خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب  اس موقع پر وکلا  اور صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے متعدد افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ خود کش حملے کے بعد ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ۔شہدا میں سینئر قانون دان اور میگاکرپشن کیس میں صوبائی مشیر خزانہ خالد لانگو کے وکیل بازمحمد کاکڑ سمیت متعدد وکلا اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد  خان اور محمود خان بھی شامل ہیں۔ ایم ایس سول ہسپتال کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کے نتیجے میں شہادتیں 64 ہوگئی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے پہلے فائرنگ کی گئی پھر دھماکہ ہوگیاجس کے باعث ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی وجہ سے سول ہسپتال کی ایمر جنسی بھی تباہ ہوگئی۔ وزیر صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ پولیس  سرجن کی فہرست کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہے جبکہ 47 زخمی ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ 20 شہدا کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ دیگر شہدا کے ورثا کی تصدیق کے بعد لاشیں ان کے حوالے کی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme