مصطفیٰ کمال کی آغا خان اسپتال آمد، کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

Published on August 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

07
کراچی(یواین پی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر صغیر احمد اور وسیم آفتاب نے آغا خان ہسپتال میں کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیات کی۔ عیادت کے موقع پر زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پڑھا لکھا طبقہ ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور اس سازش میں غیرملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔عیادت کے بعد پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر صغیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، یہ دھماکے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی نے دشمنوں کو بھرپور پیغام دینے کیلئے وطن پرستوں کی ریلی کا انعقاد کیا ہے جسے بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题