دشمن چاہتا ہے کہ ہم ملک سے بد دل ہو جائیں: مصطفیٰ کمال

Published on August 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

Kamal-Jawab-Sot-07-03
کوئٹہ (یوا ین پی) پاک سر زمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم اٹھانے پر دشمن ناراض ہیں وہ چاہتا ہے ہم ملک سے بد دل ہو جائیں ۔ سانحہ سول ہسپتال افسوس ناک واقعہ تھا جس میں ان کے 60 فیصد وکیل دوست شہید ہوئے ۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے این نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ان کے دورے کا مقصد سانحہ سول ہسپتال کے شہدا سے تعزیت کرنا ہے ۔ شہدا کے لواحقین کے ساتھ دل ڈھرک رہے ہیں ۔ ایک لمحہ بھی اس دکھ سے غافل نہیں واقعہ کے لیے الفاظ نہیں جس کے تحت مذمت کر سکوں ہم ہر سانحہ پر آنسو بہاتے ہیں اور پھر ایک اور سانحہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سے ان کے 60 فیصد وکیل دوست شہید ہوئے ، مگر حوصلے پست نہیں ۔ پاکستانی پرچم اٹھانے پر دشمن ناراض ہیں وہ چاہتا ہے کہ ہم ملک سے بد دل ہو جائیں ۔  پاک سر زمین پارٹی نے جشن آزادی کو شہدا کے نام سے منسوب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ملک سے نہیں مگر ملک میں حکومت چلانے والوں سے شکایت ہے ۔ عوام کے نمائندے بن کر ووٹ لینے والےاب عوام کے مسائل اور پریشانیوں سے لاعلم ہے ۔ دشمن اگر سمجھتا ہے کہ ہم اپنی وراثت سے دستبردار ہو جائیں تو یہ ممکن نہیں ۔مصطفیٰ کمال نے بلوچستان ہائی کورٹ میں سانحہ کے شہید وکلاء کی تعزیت کی ۔ ایڈووکیٹ باز محمد کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت کرنے ان کے گھر گئے اور سانحہ میں شہید ہونے والے کیمرہ میں شہزاد اور کیمرہ مین محمود کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme