لاہور جلسہ میں مس مینجمنٹ، مریم نواز شریف نے رپورٹ طلب کرلی

Published on December 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

لاہور (یواین پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے جلسہ میں کمی، کوتاہیوں اور مس مینجمنٹ کی رپورٹ طلب کر لی ہےصدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ صوبہ بھر سے آنے والے جلوسوں، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کے بارے میں رپورٹ پیش کریں کہ کون کتنے بندے لایا، تعداد کے حوالے سے کون سے علاقے، حلقے اچھے یا برے رہے، دونوں صورتوں میں ذمہ داروں کے لئے جزا وسزا کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، عطاء اللہ تارڑ نے شرکت کی۔ 5 سے 6 افراد کا مشاورتی اجلاس پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسہ کے حوالے سے تھا۔ون پوائنٹ ایجنڈے میں اس بات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کہ ن لیگ کے زیر اہتمام شو آف پاور میں کیا خامیاں، کوتاہیاں تھیں اور ان کا ذمہ دارکون ہے۔ مریم نواز اس معاملے کو ایسے ہی نہیں جانے دیں گی۔ وہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy