فنکشنل لیگ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ پیپلز پارٹی میں شامل

Published on August 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

0
کراچی(یو این پی) فنکشنل لیگ کے ٹکٹ پر منتخب رکن سندھ اسمبلی اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی امتیاز شیخ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان لندن میں پارٹی چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پر امتیاز شیخ کی آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کے ساتھ ایک تصویر بھی ریلیز کی گئی۔دو دن قبل سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان نے پیر پگارا کو مشورہ دیا تھا کہ جدید سیاست میں فنکشنل لیگ کی کوئی جگہ نہیں لہٰذا اسے پیلزپارٹی میں ضم کردیں۔ فنکشنل لیگ کے پاس پی پی پی سے ہاتھ ملانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题