پرویز خٹک اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا

Published on May 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

پشاور(یواین پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے،خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کےلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق ہوگیا،خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔منظورآفریدی پی ٹی آئی کے سینٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں،نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کل باضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes