چودھری نثار جنرل جنجوعہ کی وجہ سے تکلیف میں ہیں : اعتزاز احسن

Published on August 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

5
 لاہور(یو این پی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ  وزیر داخلہ چودھری نثار جنرل جنجوعہ کی وجہ سے تکلیف میں ہیں، پاناما لیکس  اور سانحہ ماڈل ٹاؤن شریف برادران پر پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آنے والے دنوں میں سرگرم نظر آئے گی۔سینیٹر اعتزاز احسن نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پانا ما اسکینڈل پر تحریک انصاف کو سپریم کورٹ میں نہیں جانا  چاہیے،ان کا کہناتھا کہ اگر سڑکوں پر نکلنا ہے تو عدالت میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ان کا مزید  کہنا تھا کہ نوازشریف پر دباؤ بڑھاتے اور گلے میں پڑی گھنٹی کو زور زور سے بجاتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题