سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حج فلائٹس کا آغاز آج ہوگا

Published on August 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 670)      No Comments

08
سیالکوٹ(یو این پی)قومی ائیرلائن پی آئی اے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حج فلائٹس کا آغاز آج(بروز جمعرات) کر ے گی۔حکام کے مطابق پی آئی اے سات حج پروازوں کے ذریعے 31اگست 2016 تک سیالکوٹ سے2200عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ واضح رہے کہ حجاز مقدس میں ناقص حج سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے ہر سال سیالکوٹ ائیر پورٹ سے عازمین حج کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ متعدد عازمین حج کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے دیگر ایئر پورٹس کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme